hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 15711

.

ابن أبي شيبة

15711
Ibn Abi Shaybah
(۱۵۷۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثقفی عن حبیب ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ ، عَنِ الْعُمْرَۃِ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، فِیہَا ہَدْیٌ وَاجِبٌ ؟ قَالَ : لَیْسَ فِیہَا ہَدْیٌ وَاجِبٌ ، وَقَدْ کَانُوا یُہْدُونَ ، وَقَدْ أَہْدَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ صَدَّہُ الْمُشْرِکُونَ فَہَلْ کَانَ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَصَالَحَہُمْ أَنْ یَأْتِیَہُمْ فِی الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، وَقَدْ رَأَیْت مُعَاوِیَۃَ یَنْحَرُ جَزُورًا فِی الْعُمْرَۃِ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ۔
(١٥٧١٢) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص حج کے مہینوں کے علاوہ کسی اور مہینے میں عمرہ کرے تو کیا اس پر ھدی واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر ھدی واجب نہیں ہے، اور تحقیق صحابہ کرام ھدی دیا کرتے تھے، اور جس سال مشرکین نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو روک دیا تھا اس سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی قربانی کی تھی، (راوی نے دریافت کیا کہ) کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرہ کے لیے احرام باندھا ہوا تھا ؟ آپ نے فرمایا ہاں، اور ان مشرکین کے ساتھ اس شرط پر صلح ہوئی کہ یہ لوگ آئندہ سال آئیں گے، اور میں نے حضرت امیر معاویہ کو بھی اشھر حج کے علاوہ عمرہ کرتے ہوئے قربانی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔