(۱۶۰۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ ، أَوْ مَا یَتْرُکُ الْمُحْرِمُ ؟ فَقَالَ : لاَ یَلْبَسُ الْخُفَّیْنِ ، وَلاَ السَّرَاوِیلَ ، إِلاَّ أَنْ لاَ یَجِدَ نَعْلَیْنِ ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ۔
(١٦٠٢٠) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟ یا کون سے کپڑے نہیں پہنے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : موزے نہیں پہنے گا اور نہ ہی شلوار، ہاں اگر جوتے نہ پائے، پس جو جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔