(۱۶۰۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٌ ، عَنْ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنَّمَا أَہَلَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ وَأَہْلَلْنَا مَعَہُ ، فَلَمَّا قَدِمناَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہ ہَدْیٌ فَلْیُحِلَّ وَکَانَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَدْیٌ فَلَمْ یَحِلَّ۔ (بخاری ۴۳۵۴۔ مسلم ۱۸۵)
(١٦٠٢٩) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ بیشک حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کے لیے احرام باندھا اور ہم لوگوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ احرام باندھا، جب ہم لوگ آگے بڑھے تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائے، اور حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ھدی کا جانور تھا اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حلال نہ ہوئے۔