hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16033

.

ابن أبي شيبة

16033
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۰۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : أَفْرِدُوا الْحَجَّ وَدَعُوا قَوْلَ أَعْمَاکُمْ ہَذَا ، فَبَلَغَ ذَلِکَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إنَّ الَّذِی عَمَی اللَّہُ قَلْبَہُ وَعَیْنَیْہِ لأَنْتَ ، أَلاَ تَسْأَلُ أُمَّکَ فَسَأَلَہَا ، فَقَالَتْ: قَدِمْنَا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا فَأَمَرَنَا فَأَحْلَلْنَا الْحَلاَلَ کُلَّہُ حَتَّی تَسَطَّعَتِ الْمَجَامِرُ بَیْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ۔ (احمد ۶/۳۴۴۔ طبرانی ۲۴۴)
(١٦٠٣٤) حضرت ابن زبیر نے ارشاد فرمایا : صرف حج کیا کرو، اور اپنے عمال کے قول کو چھوڑدو، یہ بات جب حضرت ابن عباس تک پہنچی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے وہ شخص جس کے دل اور آنکھوں کو اللہ تعالیٰ نے اندھا کردیا ہے، کیا تو نے اپنی والدہ سے دریافت نہیں کیا ؟ پس انھوں نے والدہ سے دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے نکلے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا، پس ہم سب لوگ حلال ہوگئے ، یہاں تک کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان آگ کا دھواں بلند ہوگیا۔