(۱۶۰۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، قَالاَ فِی الرَّجُلِ طَافَ ، ثَمَانیَۃَ أَشْوَاطٍ ، قَالَ : إِنْ ذَکَرَہَا قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ طَافَ سِتَّۃَ أَطْوَافٍ ، وَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، وَإِنْ ذَکَرَ بَعْدَ مَا یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، طَافَ سِتَّۃَ أَطْوَافٍ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَعُتَدْ بِذَلِکَ۔
(١٦٠٣٧) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے اور اس کو دو رکعتیں ادا کرنے سے قبل ہی یاد آجائے تو وہ ایک طواف اور کرے جس میں چھ چکر لگائے اور اس کے بعد پھر چار رکعتیں ادا کرے اور اگر اس کو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد یاد آئے تو پھر طواف کے چھ چکر اور لگائے اور دو رکعتیں اور ادا کرے اور اگر چاہے تو ان کو شمار نہ کرے۔