hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16099

.

ابن أبي شيبة

16099
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ نَسِیَ أَنْ یَطُوفَ الطَّوَافَ الْوَاجِبَ فَطَافَ طَوَافَ الصَّدَرِ، ثُمَّ نَفَرَ ؟ فَقَالَ : سُفْیَانُ : طَوَافُ الصَّدَرِ ہُوَ الْوَاجِبُ ، وَعَلَیْہِ دمٌ لِطَوَافِ الصَّدْرِ ، وَقَالَ : الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ: لاَ یُجْزِئُہُ ، کَأَنَّہُ لَمْ یَطُفْ ، وَفِی قَارِنٍ قَدِمَ فَطَافَ لِلْحَجِّ قَبلَ العُمْرَۃَ قَالَ : یُجْعَل الطَّوَافَ الذِی طَافَہ للحَج ہُوَ لِلْعُمْرَۃِ وَعَلَیْہِ طَوَافُ الْحَجِّ ، وَقَالَ : الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : لاَ یُجْزِئُہُ۔
(١٦١٠٠) حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص طواف واجب بھول جائے اور وہ طواف وداع کر کے چلا جائے ؟ حضرت سفیان نے فرمایا طواف صدر واجب ہے اس پر طواف صدر کے لیے دم لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح نے فرمایا نہیں کافی ہوگا، گویا کہ اس نے طواف ہی نہیں کیا، اور اگر قران کرنے والا عمرہ سے پہلے حج کے لیے طواف کرلے ؟ فرمایا جو طواف اس نے حج کے لیے کیا ہے وہ عمرہ کے لیے بنایا جائے گا، اور اس کے ذمہ حج کے لیے دوبارہ طواف کرنا لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ اس کے لیے کافی نہ ہوگا۔