(۱۶۱۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ ، فَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللہِ أَلاَ نَسْتَخْصِی ؟ قَالَ : لاَ ، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ إلَی الأَجَلِ ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللہِ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ}۔
(بخاری ۴۶۱۵۔ مسلم ۱۱)
(١٦١٦٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نوجوان حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے، ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہم اپنی مردانہ خواہشات کو ختم نہ کرلیں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نے اس بات کی رخصت دی کہ ہم کسی کپڑے کے بدلے عورت سے ہمیشہ کا نکاح کرلیں۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی (ترجمہ) اے ایمان والو ! اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو۔