(۱۶۲۱۷) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو مَوْلَی عَائِشَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تُسْتَأْمَرُ النِّسَائُ فِی أَبْضُعِہِنَّ ، قَالَتْ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّہُنَّ یَسْتَحْیِینَ ، قَالَ : الأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا ، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ فَسُکاتُہَا إقْرَارُہَا۔(بخاری ۶۹۴۶۔ مسلم ۶۵)
(١٦٢١٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ شادی کرانے سے پہلے عورتوں سے اجازت طلب کی جائے گی۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! وہ اس بات سے حیاء کریں گی ! حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔