hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16229

.

ابن أبي شيبة

16229
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۲۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ کَہْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ قَالَ : جَائَتْ فَتَاۃٌ إلَی عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : إنَّ أَبِی زَوَّجَنِی من ابْنِ أَخِیہِ لِیَرْفَعَ بی خَسِیسَتَہُ وَإِنِّی کَرِہْت ذَلِکَ ، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : انْتَظِرِی حَتَّی یَأْتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إلَی أَبِیہَا ، فَجَعَلَ الأَمْرَ إلَیْہَا ، فَقَالَتْ : أَمَّا إذَا کَانَ الأَمْرُ إلَیَّ فَقَدْ أَجَزْت مَا صَنَعَ أَبِی ، إنَّمَا أَرَدْت أَنْ أَعْلَمَ ہَلْ لِلنِّسَائِ مِنَ الأَمْرِ شَیْئ؟۔ (احمد ۶/۱۳۶۔ دارقطنی ۴۵)
(١٦٢٣٠) حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک جوان عورت حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میرے باپ نے میری شادی اپنے بھتیجے سے کرادی ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنی غربت کو دور کرسکے۔ مجھے یہ نکاح ناپسند ہے۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائیں تو فیصلہ فرمائیں گے۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، آپ سے ساری بات کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس کے والد کو بلا بھیجا۔ آپ نے فیصلے کا اختیار اس عورت کو دے دیا۔ اس پر اس عورت نے کہا کہ اگر فیصلے کا اختیار مجھے ہے تو میں اپنے والد کے کئے گئے نکاح کو جائز قرار دیتی ہوں۔ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا عورتوں کو کوئی حق ہوتا ہے یا نہیں ؟