hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16259

.

ابن أبي شيبة

16259
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۲۶۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَشْجَعِیِّ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ شُرَیْحًا مَعَہَا أُمُّہَا وَعَمُّہَا ، فَأَرَادَتِ الأُمُّ رَجُلاً وَأَرَادَ الْعَمُّ رَجُلاً ، فَخَیَّرَہَا شُرَیْحٌ ، فَاخْتَارَتِ الَّذِی اخْتَارَتْ أُمُّہَا ، فَقَالَ شُرَیْحٌ لِلْعَمِّ : تَأْذَنْ ؟ قَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ آذَنُ قَالَ : أَتَأْذَنُ قَبْلَ أَنْ لاَ یَکُونَ لَکَ إذْنٌ ؟ قَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ آذَنُ ، قَالَ شُرَیْحٌ : اذْہَبِی فأَنْکِحِی ابْنَتَکَ مَنْ شِئْت۔
(١٦٢٦٠) حضرت ابو جعفر اشجعی کہتے ہیں کہ ایک عورت اپنی ماں اور اپنے چچا کے ساتھ حضرت شریح کے پاس آئی۔ اس کی ماں ایک آدمی سے اور اس کا چچا دوسرے آدمی سے اس کا نکاح کرانا چاہتا تھا۔ حضرت شریح نے اس عورت کو اختیار دیا تو اس عورت نے اپنی ماں کی پسند کو اختیار کیا۔ حضرت شریح نے اس کے چچا سے پوچھا کہ کیا تم اجازت دیتے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں خدا کی قسم ! ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ حضرت شریح نے فرمایا کہ کیا تم اجازت دیتے ہو قبل اس کے کہ تمہاری اجازت نہ رہے۔ اس کے چچا نے کہا کہ میں خدا کی قسم ! ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔ حضرت شریح نے اس عورت کی ماں سے فرمایا تم اپنی بیٹی کو لے جاؤ اور جہاں چاہو اس کا نکاح کرادو۔