(۱۶۳۱۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنَ حَیَّانَ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، فَقَالَتْ : إنَّ رَجُلاً یَخْطُبُ عَلَیَّ أَمَتِی ، قَالَ : لاَ تُزَوِّجِیہِ قَالَتْ : فَإِنَّہُ یَخْشَی عَلَی نَفْسِہِ ، قَالَ : لاَ تُزَوِّجِیہِ ، قَالَتْ : فَإِنَّہُ یَخْشَی أَنْ یَزْنِیَ بِہَا ، قَالَ : فَزَوِّجِیہِ۔
(١٦٣١٣) حضرت عمارہ بن حیان کہتے ہیں کہ ایک عورت حضرت جابر بن زید کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے میرے پاس میری باندی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو گناہ کا اندیشہ ہے۔ انھوں نے پھر فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو اندیشہ ہے کہ وہ اس باندی سے زنا کر بیٹھے گا۔ انھوں نے فرمایا کہ پھر وہاں اس کی شادی کرادو۔