hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16370

.

ابن أبي شيبة

16370
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۳۷۱) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ ، عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ تَحْتَہُ أَمَۃٌ فَاشْتَرَاہَا، قَالَ : ہَدَمَ الشِّرَائُ النِّکَاحَ ، قَالَ جَعْفَرٌ : وَسَأَلْت مَیْمُونَ بْنَ مِہْرَانَ ، عَنْ ذَلِکَ قَالَ : تَحِلُّ لَہُ مِنْ قِبَلِ بابین ، مِنْ قِبَلِ التَّزْوِیجِ وَمِنْ قِبَلِ الشِّرَائِ۔
(١٦٣٧١) حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے نکاح میں باندی تھی پھر اس نے اسے خرید لیا۔ انھوں نے فرمایا کہ خریدنا نکاح کو ختم کردے گا۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں میمون بن مہران سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اس کے لیے دونوں دروازوں سے جائز ہے، نکاح کے دروازے سے بھی اور ملکیت کے دروازے سے بھی۔