(۱۶۴۶۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدٍ أَتَی قَوْمًا فَأَخْبَرَہُمْ أَنَّہُ حُرٌّ فَأَنْکَحُوہُ امْرَأَۃً حُرَّۃً ثُمَّ عَلِمُوا بَعْدَ ذَلِکَ أَنَّہُ عَبْدٌ غُرَّتْ بِہِ قَالَ : إذَا عَلِمَتْ بِہِ فَإِنْ شَائَتْ مَکَثَتْ بِہِ، وَإِنْ شَائَتْ فَارَقَتْہُ وَلاَ حَقَّ لَہُ عَلَیْہَا۔
(١٦٤٦٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی غلام کسی قوم کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ وہ آزاد ہے۔ لوگوں نے ایک آزاد عورت کی اس سے شادی کرادی۔ پھر بعد میں انھیں علم ہوا کہ یہ غلام تھا اور اس عورت کو دھوکا دیا گیا ہے ؟ حضرت جابر نے فرمایا کہ جب اسے علم ہو تو اسے اختیار ہوگا کہ چاہے اس کے پاس رہے اور اگر چاہے تو اس سے جدائی اختیار کرلے۔ مرد کو عورت پر کوئی حق حاصل نہ ہوگا۔