hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16519

.

ابن أبي شيبة

16519
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۵۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ حَیًّا مِنْ أَحْیَائِ الْعَرَبِ سَأَلُوا مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ الأُخْتَیْنِ مِمَّا مَلَکَتِ الْیَمِینُ ، یَکُونَانِ عِنْدَ الرَّجُلِ فَیَطَؤُہُمَا قَالَ : لَیْسَ بِذَلِکَ بَأْسٌ ، فَسَمِعَ بِذَلِکَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِیرٍ ، فَقَالَ أَفْتَیْت بِکَذَا وَکَذَا قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : أَرَأَیْت لَوْ کَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ أُخْتُہُ مَمْلُوکَۃً کَانَ یَجُوزُ لَہُ أَنْ یَطَأَہَُا ؟ فَقَالَ : أَمَا وَاللَّہِ إنَّمَا رَدَدْتنِی أَدْرِکْ فَقُلْ لَہُمَ اجْتَنِبُوا ذَلِکَ ، فَإِنَّہُ لاَ یَنْبَغِی لَہُمْ ، قَالَ : قُلْتُ : إنَّمَا ہِیَ الرَّحِمُ مِنَ الْعَتَاقَۃِ وَغَیْرِہَا۔
(١٦٥٢٠) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ عرب کے ایک قبیلے نے حضرت معاویہ (رض) سے سوال کیا کہ کیا آدمی دومملوک بہنوں سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے اس کے جواز کا فتوی دیا۔ یہ بات حضرت نعمان بن بشیر کو پہنچی، انھوں نے حضرت معاویہ (رض) سے اس بارے میں پوچھاتو انھوں نے اس فتویٰ کا اقرار کیا۔ اس پر حضرت نعمان بن بشیرنے فرمایا کہ آپ یہ بتائیں کہ اگر وہ باندی کسی ایسے شخص کے پاس ہوتی جس کی بہن باندی ہو تو کیا اس کے لیے اس سے وطی کرنا جائز ہے ؟ یہ سن کر حضرت معاویہ (رض) نے فرمایا کہ تم نے میری آنکھیں کھول دیں۔ تم ان لوگوں کے پاس جاؤ اور انھیں ایسا کرنے سے منع کرو۔ ان کے لیے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ یہ آزادی وغیرہ کا رحمی رشتہ ہے۔