(۱۶۶۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ أَنَّ أَبَا حَدْرَدٍ الأَسْلَمِیَّ اسْتَعَانَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَہْرِ امْرَأَۃٍ نَکَحَہَا فَسَأَلَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَمْ أَصْدَقْتہَا ؟ فَقَالَ : مِئَتَی دِرْہَمٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کُنْتُمْ تَغْرِفُونَ مِنْ بَطْحَانَ مَا زِدْتُمْ۔ (احمد ۳/۴۴۸۔ طبرانی ۸۸۴)
(١٦٦٤٢) حضرت محمد بن ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ ابو حدرد اسلمی نے اپنی بیوی کے مہر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مدد چاہی آپ نے فرمایا کہ تم نے اس کے لیے کتنا مہر طے کیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ دو سو درہم، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر تم دراہم کو بطحان نامی وادی سے ہاتھوں میں بھر کر لاتے تو اتنا زیادہ مہر نہ رکھتے۔