hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16683

.

ابن أبي شيبة

16683
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۶۸۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ: حَدَّثَنِی عُقْبَۃُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : تَزَوَّجْت ابْنَۃَ أَبِی إہَابٍ التّمَِیْمِیِّ فَلَمَّا کَانَتْ صَبِیحَۃُ مِلْکِہَا جَائَتْ مَوْلاَۃٌ لأَہْلِ مَکَّۃَ ، فَقَالَتْ : إنِّی أَرْضَعْتُکُمَا فَرَکِبَ عُقْبَۃُ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ بِالْمَدِینَۃِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ وَقَدْ سَأَلْت أَہْلَ الْجَارِیَۃِ فَأَنْکَرُوا ، فَقَالَ : کَیْفَ وَقَدْ قِیلَ فَفَارَقَہَا وَنَکَحَتْ غَیْرَہُ۔ (بخاری ۸۸۔ ابوداؤد ۳۵۹۸)
(١٦٦٨٤) حضرت عقبہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے شادی کی، شادی کی صبح مکہ کی ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عقبہ سوار ہو کر مدینہ منورہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا قصہ عرض کیا، ساتھ یہ بتایا کہ میں نے لڑکی کے گھر والوں سے سوال کیا لیکن انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اب تو کہا جاچکا ہے ! پس عقبہ بن حارث نے اس عورت کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی کرلی۔