hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16733

.

ابن أبي شيبة

16733
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۷۳۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ أَبِی رَزِینٍ فِی قولہ تعالی : {تُرْجِی مَنْ تَشَائُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِی إلَیْک مَنْ تَشَائُ} فَکَانَ مِمَّنْ آوَی عَائِشَۃُ وَأُمُّ سَلَمَۃَ وَزَیْنَبُ وَحَفْصَۃُ ، فَکَانَ قسمتہن مِنْ نَفْسِہِ وَمَالِہِ فیہن سَوَائً ، وَکَانَ مِمَّنْ أَرْجَی سَوْدَۃُ وَجُوَیْرِیَۃُ وَأُمُّ حَبِیبَۃَ وَمَیْمُونَۃُ وَصْفِیَّۃُ ، فَکَانَ یَقْسِمُ لَہُنَّ مَا شَاء َ ، وَکَانَ أَرَادَ أَنْ یُفَارِقَہُنَّ فَقُلْنَ لَہُ : اقْسِمْ لَنَا مِنْ نَفْسِکَ مَا شِئْت وَدَعْنَا نَکُونُ عَلَی حَالِنَا۔ (ابن جریر ۲۵)
(١٦٧٣٤) حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت (ترجمہ)” ان میں سے آپ جسے چاہیں چھوڑ دیں اور جسے چاہے ساتھ رکھ لیں “ (الاحزاب : ٥١) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ (رض) ، حضرت ام سلمہ (رض) ، حضرت زینب (رض) اور حضرت حفصہ (رض) کو رکھنا چاہتے۔ ان کا حصہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اور آپ کے جسم میں برابر ہوتا۔ جنھیں آپ چھوڑنا چاہتے تھے وہ حضرت سودہ (رض) ، حضرت جویریہ (رض) ، حضرت ام حبیبہ (رض) ، حضرت میمونہ (رض) اور حضرت صفیہ (رض) تھیں۔ آپ ان کے لیے جو چاہتے تقسیم فرماتے۔ جب آپ نے انھیں چھوڑنے کا ارادہ کیا تو انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ آپ ہمارے لیے جو چاہیں حصہ مقرر فرما دیں اور ہمیں ہمارے حال پر چھوڑدیں۔