(۱۶۷۹۰) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ صَفِیَّۃَ بِنْتَ أَبِی عُبَیْدٍ کَانَ لَہَا عَبْدٌ فَزَوَّجَتْہُ جَارِیَۃً لہا بِکْرًا فَکَانَتْ تَکْرَہُ زَوْجَہَا وَکَانَتْ تُرِیدُ عِتْقَہَا فَخَافَت أَنْ تُعْتِقَ الْوَلِیدَۃَ فَتُفَارِقَ زَوْجَہَا فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ حَتَّی إذَا أُثْبِتَ الْعَتِیقُ أَعْتَقَتِ الْوَلِیدَۃَ بَعْدَ ذَلِکَ۔
(١٦٧٩٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید کا ایک غلام تھا۔ انھوں نے اس کی شادی اپنی ایک باکرہ باندی سے کرادی۔ وہ باندی اپنے خاوند کو پسند نہیں کرتی تھی اور آزاد ہونا چاہتی تھی۔ صفیہ بنت ابی عبید کو اندیشہ تھا کہ اگر انھوں نے باندی کو آزاد کیا تو وہ اپنے خاوند سے علیحدہ ہوجائے گی۔ پس انھوں نے پہلے غلام کو آزاد کردیا اور پھر بعد میں باندی کو آزاد کیا۔