(۱۷۰۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ سِبَاعَ بْنَ ثَابِتٍ تَزَوَّجَ ابْنَۃَ رَبَاحِ بْنِ وَہْبٍ وَلَہُ ابْنٌ مِنْ غَیْرِہَا وَلَہَا ابْنَۃٌ مِنْ غَیْرِہِ فَفَجَرَ الْغُلاَمُ بِالْجَارِیَۃِ فَظَہَرَ بِالْجَارِیَۃِ حَمْلٌ فَرُفِعَا إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاعْتَرَفَا فَجَلَدَہُمَا وَحَرَص أَنْ یُجْمَعَ بَیْنَہُمَا فَأَبَی الْغُلاَمُ۔
(١٧٠٤٥) حضرت ابو یزید کہتے ہیں کہ سباع بن ثابت نے رباح بن وہب کی بیٹی سے شادی کی۔ سباع کا کسی اور عورت سے ایک بیٹا تھا اور بنت رباح کی کسی اور خاوند سے ایک بیٹی تھی۔ اس لڑکے نے لڑکی سے زنا کیا اور لڑکی کو حمل ٹھہر گیا۔ یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس لایا گیا تو ان دونوں نے گناہ کا اعتراف کیا۔ حضرت عمر (رض) نے انھیں کوڑے لگوائے اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان دونوں کا نکاح کردیا جائے لیکن اس لڑکے نے انکار کردیا۔