hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17063

.

ابن أبي شيبة

17063
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۰۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصُّدَائِیِّ ، عَنْ علِیٍّ قَالَ : جَائَ إلَیْہِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنَّ لِی ابْنَۃَ عَمٍّ أَہْوَاہَا وَقَدْ کُنْت نِلْت مِنْہَا ، فَقَالَ : إِنْ کَانَ شَیْئًا بَاطِنًا یَعْنِی الْجِمَاعَ فَلاَ ، وَإِنْ کَانَ شَیْئًا ظَاہِرًا یَعْنِی الْقُبْلَۃَ فَلاَ بَأْسَ۔
(١٧٠٦٤) حضرت عبدالرحمن صدائی کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک چچا زاد بہن ہے، میں اس سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ البتہ میں نے اس سے تلذذ بھی حاصل کیا ہے۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ اگر شیء باطن یعنی دخول کیا ہے تو شادی نہیں کرسکتے اور اگر شیء ظاہر یعنی بوسہ وغیرہ لیا ہے تو کوئی حرج نہیں۔