(۱۷۰۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنِ بَہْرَامَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِی الْمُعْتَمِرِ ، أَوْ أَبِی الْجُوَیْرِیَۃِ قَالَ : نَادَی عَلِیٌّ عَلَی الْمِنْبَرِ ، فَقَالَ : سَلُونِی سَلُونِی ، فَقَالَ رَجُلٌ : أَتُؤْتَی النِّسَائُ فِی أَدْبَارِہِنَّ ؟ فَقَالَ : سَفَلْتَ سَفَّلَ اللَّہُ بِکَ ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : {أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَۃَ} الآیَۃَ۔
(١٧٠٨٠) حضرت ابو معتمر یا ابو جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے منبر پر اعلان کیا کہ مجھ سے سوال کرو، مجھ سے سوال کرو۔ ایک آدمی نے کہا کہ کیا عورتوں کی دبر میں دخول کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ اللہ تجھے گھٹیا کرے تو نے گھٹیا سوال کیا۔ پھر فرمایا کہ کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں پڑھا (ترجمہ) کیا تم بےحیائی کا کام کرتے ہو۔ (الآیۃ)