(۱۷۰۸۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَتْ إحْدَانَا إذَا کَانَتْ حَائِضًا أَمَرَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْتَزِرَ فِی فور حَیْضَتِہَا ثُمَّ یُبَاشِرُہَا ، وَأَیُّکُمْ یَمْلِکُ إرْبَہُ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْلِکُ إرْبَہُ۔ (بخاری ۳۰۲۔ مسلم ۲)
(١٧٠٨٢) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حالت حیض میں ہوتی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے حیض کے بہاؤ کے دوران ازار پہننے کا حکم دیتے اور پھر ازار کے اوپر سے تعلق فرماتے۔ اور تم میں کون اس حد تک اپنی شہوت پر قابو پاسکتا ہے جتنا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے نفس پر قابو تھا۔