(۱۷۱۱۸) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَیْقٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَقُولُ ، إنِّی فِیکِ لَرَاغِبٌ وَلَوَدِدْتُ أَنِّی تَزَوَّجْتُکِ حَتَّی یُعْلِمَہَا إِنَّہُ یُرِیدُ تَزْوِیجَہَا مِنْ غَیْرِ أَنْ یُوجِبَ عُقْدَۃً ، أَوْ یُعَاہِدَہَا عَلَی عَہْدٍ۔
(١٧١١٨) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہے گا کہ مجھے تم میں رغبت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تم سے شادی کروں۔ پس کوئی معاہدہ یا وعدہ کئے بغیر اسے بتادے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔