hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17150

.

ابن أبي شيبة

17150
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۱۵۱) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ حَنَش بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ : أُتِیَ عَلِیٌّ برَجُلٍ قَدْ أَقَرَّ عَلَی نَفْسِہِ بِالزِّنَا ، فَقَالَ لَہُ علی : أُحْصِنْتَ ؟ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : إذًا تُرْجَمُ ، قَالَ فَرَفَعَہُ إلَی السِّجْنِ فَلَمَّا کَانَ الْعَشِیّ دَعَا بِہِ فَقَصَّ أَمْرَہُ عَلَی النَّاسِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ : إنَّہُ قَدْ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً لَمْ یَدْخُلْ بِہَا ، فَفَرِحَ بِذَلِکَ عَلِیٌّ فَضَرَبَہُ الْحَدَّ وَفَرَّقَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ وَأَعْطَاہَا نِصْفَ الصَّدَاقِ فِیمَا یُرَی سِمَاک۔
(١٧١٥١) حضرت حنش بن معتمر فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے زنا کا اقرار کیا تھا۔ حضرت علی (رض) نے اس سے پوچھا کیا تم شادی شدہ ہو ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی (رض) نے حکم دیا کہ اسے سنگسار کردیا جائے۔ اسے جیل میں بند کردیا گیا۔ شام کو حضرت علی (رض) نے اس کا واقعہ لوگوں سے بیان کیا تو ایک آدمی نے کہا کہ اس نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے لیکن ابھی شرعی ملاقات نہیں کی۔ حضرت علی (رض) اس بات پر خوش ہوئے اور اسے سنگسار کرنے کے بجائے صرف حد جاری کرنے کا حکم دیا اور اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کو نصف مہر دلوایا۔