(۱۷۱۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی مُوسَی ، عَنْ زِیَادٍ قَالَ : قیل لأُبَیٍّ : لَوْ ہَلَکَ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَلَّ لَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ ؟ قَالَ : وَمَنْ یَمْنَعُہُ ؟ أَحَلَّ اللَّہُ لَہُ ضَرْبًا مِنَ النِّسَائِ ، فَکَانَ یَتَزَوَّجُ مِنْہُنَّ مَنْ شَائَ ، ثُمَّ تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَک اللاَّتِی} حَتَّی خَتَمَ الآیَۃَ۔ (طبری ۲۹۔ دارمی ۲۲۴۰)
(١٧١٨٦) حضرت زیاد کہتے ہیں کہ حضرت ابی سے سوال کیا گیا کہ اگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سب ازواج انتقال کرجاتیں تو کیا آپ کے لیے نکاح حلال ہوتا ؟ حضرت ابی نے جواب دیا کہ کس چیز نے منع کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے عورتوں کی ہر قسم کو حلال کیا ہے۔ وہ جس سے چاہتے شادی کرسکتے تھے پھر انھوں نے اس آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَک اللاَّتِی }