(۱۷۳۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَائِمًا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ وَہُوَ یَقُولُ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إنِّی کُنْتُ قد أَذِنْتُ لَکُمْ فِی الاِسْتِمْتَاعِ، أَلاَ وَإِنَّ اللَّہَ حَرَّمَہَا إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَمَنْ کَانَ عِنْدَہُ مِنْہُنَّ شَیْئٌ فَلْیُخَلِّ سَبِیلَہُ وَلاَ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَیْتُمُوہُنَّ شَیْئًا۔
(مسلم ۲۵۔ ابن ماجہ ۱۹۶۲)
(١٧٣٥٠) حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ رکن اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے تھے اور فرما رہے تھے : ” اے لوگو ! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا ہے، اگر کسی کے پاس متعہ والی بیوی ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دے اور جو مہر تم نے انھیں دیا ہے وہ واپس نہ لو۔