hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17361

.

ابن أبي شيبة

17361
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ قَالَ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَلاَ نَسْتَخْصِی ؟ قَالَ : لاَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ إلَی الأَجَلِ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللہِ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ}۔
(١٧٣٦٢) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنی جوانی کے دور میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ ہم نے (شدتِ شہوت) سے تنگ آکر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ ہم خود کو خصی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، پھر آپ نے ہمیں رخصت دے دی کہ ہم عورت سے کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک کے لیے نکاح کرلیں۔ پھر حضرت عبداللہ (رض) نے یہ آیت پڑھی : (ترجمہ) اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں، انھیں حرام نہ کرو۔