(۱۷۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبِیْدَۃَ عَنْ قولہ تعالی : {أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ} ؟ فَقَالَ : بِیَدِہِ ، فَظَنَنْت مَا عَنَی فَلَمْ أَسْأَلْہُ ، قَالَ : وَنُبِّئْتُ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إذَا مَسَّ فَرْجَہُ تَوَضَّأَ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : فَظَنَنْت أَنَّ قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ وَقَوْلَ عَبِیْدَۃَ شَیْئٌ وَاحِدٌ۔
(١٧٣٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اللہ تعالیٰ کے قول { أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، میں سمجھ گیا کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں پس میں نے ان سے سوال نہیں کیا۔ انھوں نے فرمایا کہ مجھے بتایا گیا کہ حضرت ابن عمر جب شرم گاہ کو ہاتھ لگاتے وضو کیا کرتے تھے۔ حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میرا خیال یہ ہے کہ حضرت ابن عمر اور حضرت عبیدہ کا قول ایک ہی ہے۔