hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17406

.

ابن أبي شيبة

17406
Ibn Abi Shaybah
حدثنا أبو عبد الرحمن بقی بن مخلد ، قَالَ : حدثنا أبو بکر عبد اللہ بن محمد بن أبی شیبۃ ، قال: (۱۷۴۰۷) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ : أَخْبَرَنَا رَبِیعَۃُ بن عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ نَہَارٍ الْعَبْدِیِّ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَی بِابْنَۃٍ لَہُ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنَّ ابْنَتِی ہَذِہِ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ قَالَ ، فَقَالَ لَہَا : أَطِیعِی أَبَاک قَالَ ، قَالَتْ : لاَ حَتَّی تُخْبِرَنِی مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَی زَوْجَتِہِ ؟ فَرَدَّدَتْ عَلَیْہِ مَقَالَتَہَا قَالَ ، فَقَالَ : حَقُّ الزَّوْجِ عَلَی زَوْجَتِہِ أَنْ لَوْ کَانَ بِہِ قُرْحَۃٌ فَلَحَسَتْہَا ، أَوِ ابْتَدَرَ مَنْخِرَاہُ صَدِیدًا ، أَوْ دَمًا ثُمَّ لَحَسَتْہُ مَا أَدَّتْ حَقَّہُ قَالَ ، فَقَالَتْ : وَالَّذِی بَعَثَک بِالْحَقِّ لاَ أَتَزَوَّجُ أَبَدًا قَالَ ، فَقَالَ : لاَ تُنْکِحُوہُنَّ إلاَّ بِإِذْنِہِنَّ۔ (ابن حبان ۴۱۶۴۔ حاکم ۱۸۸)
(١٧٤٠٧) حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی اپنی بیٹی کو لے کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور کہا کہ میری یہ بیٹی شادی کرنے سے انکار کررہی ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بچی سے فرمایا کہ اپنے باپ کی بات مان لو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتادیں کہ بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بیوی پر خاوند کا حق یہ ہے کہ اگر خاوند کو پھوڑا نکل آئے اور اس کی بیوی اس پھوڑے کو چاٹے یا اس سے پیپ اور خون نکلے اس کی بیوی اس کو چاٹے تو پھر بھی اس کا حق ادا نہیں کیا۔ اس پر اس لڑکی نے کہا کہ پھر تو اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے باپ سے فرمایا کہ عورتوں کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر نہ کرو۔