(۱۷۴۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَبْدِ اللہِ یُقَالُ لَہُ أَبُو جَرِیرٍ ، فَقَالَ : إنِّی تَزَوَّجْتُ جَارِیَۃً شَابَّۃً وَإِنِّی أَخَافُ أَنْ تَفْرَکَنِی قَالَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إنَّ الإِلْفَ مِنَ اللہِ وَالْفَرْکَ مِنَ الشَّیْطَانِ، یُرِیدُ أَنْ یُکَرِّہَ إلَیْکُمْ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ ، فَإِذَا أَتَتْک فَمُرْہَا فَلْتُصَلِّ خلفک رَکْعَتَیْنِ۔
(١٧٤٤١) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ابوجریر نامی ایک صاحب حضرت عبداللہ کے پاس آئے اور انھوں نے عرض کیا کہ میں نے ایک جوان لڑکی سے شادی کی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ مجھ سے بیزار نہ ہوجائے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ محبت اللہ طرف سے ہے اور نفرت شیطان کی طرف سے ہے۔ شیطان چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو تمہارے لیے ناپسندیدہ بنادے۔ جب وہ تمہارے پاس آئے تو اسے حکم دو کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعات نما زپڑھے۔