(۱۷۵۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَیَرَی الرَّجُلُ رَأْسَ خَتَِنَتِہِ قَالَ : فَتَلاَ عَلَیَّ الآیَۃَ: {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ آبَائِہِنَّ ، أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ أَبْنَائِہِنَّ ، أَوْ أَبْنَائِ بُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ إخْوَانِہِنَّ ، أَوْ بَنِی إخْوَانِہِنَّ ، أَوْ بَنِی أَخَوَاتِہِنَّ} الآیَۃَ ، فَقَالَ : أَرَاہَا فِیہِنَّ۔
(١٧٥٧٩) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی ساس کے سر کو دیکھ سکتا ہے تو انھوں نے جواب میں یہ آیت پڑھی (ترجمہ) وہ اپنی زینت ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے، اپنے سسروں کے، اپنے بیٹوں کے، اپنے خاوند کے بیٹوں کے، اپنے بھائیوں کے، اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے۔ پھر فرمایا کہ کیا تو اسے ان میں دیکھتا ہے۔