(۱۷۶۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنِ ابْنِ قُسَیْطٍ أَنَّ سعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ بُشِّرَ بِجَارِیَۃٍ ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : ہَبْہَا لِی ، فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ ، لَمْ تَحِلَّ الْمَوْہُوبَۃُ لأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَوْ أَصْدَقَہَا سَوْطًا حَلَّتْ لَہُ۔
(١٧٦٠٩) حضرت ابن قسیط (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی گئی، اس سے ایک آدمی نے کہا کہ اسے میرے لیے ہبہ کرتے ہو ؟ حضرت سعید بن مسیب (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی کے لیے ہبہ شدہ عورت حلال نہیں، اگر وہ اس کو ایک کوڑا (سوط) ہی مہر دے دے تو پھر بھی اس کے لیے حلال ہوجائے گی۔