(۱۷۷۱۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ : کَانَتِ المَرْأَۃُ إِذَا ذَہَبَتْ إِلَی المُشْرِکِیْنَ أَعْطَوْا زَوْجَہَا مِثْلَ مَہْرِہَا وَإِذَا ذَہَبَتْ إِلَی قَوْمٍ لَیْسَ بَیْنَہَا وَبَیْنَہُمْ عَہْدٌ مِنَ المُشْرِکِیْنَ {فَعَاقَبْتُمْ} فَأَصَبْتُمْ غَنِیْمَۃً {فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُم مِّثْلَ مَا أَنفَقُوا} یَقُوْلُ : ٰاتُوْا زَوْجَہَا مِنَ الغَنِیْمَۃِ مِثْلَ مَہْرِہَا۔
(١٧٧١٩) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ جب کوئی عورت مشرکین کے ہاتھ لگ جائے تو اس کے خاوند کو مہر مثلی ادا کرو اور جب کوئی عورت ایسی قوم میں چلی جائے جس قوم اور مشرکین کے درمیان عہد نہ ہو اور مال غنیمت ہاتھ لگے تو ان کے خاوندوں کو غنیمت میں سے مہر مثلی ادا کرو۔