(۱۷۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ الرَّبَذِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَۃِ وَعِنْدَہُ امْرَأَۃٌ لَہُ سَحْمَائُ ، أَوْ شَحْبَائُ قَالَ : وَہُوَ فِی مِظَلَّۃٍ لَہُ سَوْدَائَ قَالَ : فَقِیلَ لَہُ : یَا أَبَا ذَرٍّ ، لَوِ اتَّخَذْت امْرَأَۃً ہی أَرْفَعَ مِنْ ہَذِہِ ، فَقَالَ : وَاللَّہِ لأَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَۃً تَضَعُنِی أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَۃً تَرْفَعُنِی۔
(١٧٧٢٣) حضرت عبداللہ بن خراش (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر غفاری (رض) کو دیکھا، ان کی اہلیہ کا رنگ کالا تھا، یا فرمایا کہ وہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے بےحال تھیں، اپنے ایک کالے رنگ کے چھپڑ میں تھے، ان سے کہا گیا کہ اے ابوذر ! اگر آپ اس سے بہتر عورت سے شادی کرلیتے تو اچھا ہوتا ! انھوں نے فرمایا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام وشہرت میں کمی کا سبب بنے مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام ونمود میں زیادتی کا سبب بنے۔