hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17760

.

ابن أبي شيبة

17760
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۷۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ نِسْوَۃً کُنَّ بِالشَّامِ ، فَأَشِرْنَ وَبَطِرن وَلَعِبْنَ الْحُزُقَّۃَ ، فَرَکِبَتْ وَاحِدَۃٌ الأُخْرَی ، وَنَخَسَتِ الأُخْرَی ، فَأَذْہَبَتْ عُذْرَتَہَا ، فَرُفِعَ ذَلِکَ إلَی عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَرْوَانَ ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِکَ فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ وَقَبِیصَۃَ بْنَ ذُؤَیْبٍ ، فَقَالاَ : عَلَیْہِنَّ الدِّیَۃُ، وَیُرْفَعُ نَصِیبَ وَاحِدَۃٍ ، وَقَالَ ابْنُ مُعْقِلٍ : یَرَی مِنْ نَطَفِہَا إلَی نَاخِسَتِہَا ، وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : وَأَنَا أَرَی ذَلِکَ وَلَہَا عُقْرُہَا۔
(١٧٧٦١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ شام میں کچھ لڑکیاں کھیلنے کے لیے جمع ہوئیں، ایک لڑکی دوسری پر سوار ہوئی اور دوسری نیچے دب گئی جس کی وجہ سے اس کا پردہ بکارت زائل ہوگیا۔ یہ مقدمہ عبد الملک بن مروان کے پاس لایا گیا تو انھوں نے فضالہ بن عبید (رض) اور قبیصہ بن ذؤیب (رض) سے اس بارے میں سوال کیا۔ ان دونوں نے فرمایا کہ ان سب لڑکیوں پر دیت واجب ہوگی اور ایک کا حصہ اٹھالیا جائے گا۔ ابن معقل (رض) نے فرمایا کہ دیت صرف اس پر ہونی چاہیے جس نے اسے دبایا ہے۔ حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں یہی ہونا چاہیے اور دیت کے بجائے پردہ بکارت کو زائل کرنے کا تاوان ہونا چاہیے۔