(۱۷۸۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی أَبِی مُوسَی وَأَبُوہَا وَزَوْجُہَا وَأُمُّہَا وَہِیَ حُبْلَی یَقُولُ زَوْجُہَا : ہِیَ جَارِیَۃٌ وَإِنَّمَا کُنْت أَلْعَبُ مَعَہَا فَکَلَّمَ الْجَارِیَۃَ ، فَقَالَتْ : زَوَّجَنِیہِ أَبِی وَأُمِّی ، وَکَانَ یَدْخُلُ عَلَیَّ فَیَصْنَعُ بِی مَا یَصْنَعُ الرَّجُلُ بِامْرَأَتِہِ قَالَ : فَضَرَبَ رَأْسَہُ بِالدِّرَّۃِ وَقَالَ : ہِیَ امْرَأَتُک وَالْوَلَدُ وَلَدُک۔
(١٧٨٦٨) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے خاوند، اپنے باپ اور اپنی ماں کے ساتھ حضرت ابو موسیٰ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی، وہ حاملہ تھی، اس کے خاوند نے کہا کہ یہ ایک باندی تھی، میں اس کے ساتھ دل لگی کرتا تھا، جب کہ عورت کا کہنا تھا کہ میرے ماں باپ نے اس سے میری شادی کی ہے اور یہ میرے پاس آتا تھا، اور وہ سب کرتا تھا جو ایک آدمی اپنی بیوی کے ساتھ کرتا ہے۔ حضرت ابوموسیٰ (رض) نے اپنا کوڑا اس آدمی کے سر پر مارا اور فرمایا کہ یہ تیری بیوی ہے اور بچہ تیرا ہی ہے۔