(۱۷۸۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِی الْمُغِیرَۃِ یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ کَأَنِّی أَنْظُرُ إلَیْہِ فِی طُرُقِ الْمَدِینَۃِ یَتْبَعُہَا وَدُمُوعُہُ تسیل عَلَی لِحْیَتِہِ یَتَرَضَّاہَا کَی تَخْتَارَہُ فَلَمْ تَخْتَرْہُ یَعْنِی زَوْجَ بَرِیرَۃَ۔
(١٧٨٧٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ (رض) کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انھیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ (رض) نے انھیں اختیار نہیں کیا۔