(۱۷۹۵۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ذَکْوَانَ یُحَدِّثُ عَنْ مَوْلًی لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أنَّہُ أَرْسَلَہُ إلَی عَلِیٍّ یَسْتَأْذِنُ عَلَی أَسْمَائَ ابْنَۃِ عُمَیْسٍ فَأَذِنَ لَہُ حَتَّی إذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِہِ سَأَلَ الْمَوْلَی عَمْرًا عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَی النِّسَائِ بِغَیْرِ إذْنِ أَزْوَاجِہِنَّ۔
(ترمذی ۲۷۷۹۔ احمد ۴/۲۰۳)
(١٧٩٥٥) حضرت ذکوان (رض) بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص (رض) نے اپنے ایک خادم کو حضرت علی (رض) کے پاس بھیجا کہ ان سے حضرت اسماء بنت عمیس (رض) سے ملاقات کی اجازت طلب کریں جب اجازت مل گئی تو انھوں نے اپنی ضرورت کی بات کی تو خادم نے حضرت عمرو (رض) سے اس کی وجہ پوچھی تو اس پر حضرت عمرو بن عاص (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔