(۱۷۹۷۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنْ عَمَّارٍ قَالَ : قَدِمْت مِنَ سَفَرٍ فَمَسَّحَنِی أَہْلِی بِشَیْئٍ مِنَ صُفْرَۃٍ فَأَتَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ وَلَمْ یُرَحِّبْ بِی وَقَالَ : انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْک ہَذَا ، فَذَہَبْتُ فَغَسَلْتُہُ فَبَقِیَ مِنْ أَثَرِہِ شَیْئٌ فَأَتَیْتُہُ فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ وَلَمْ یُرَحِّبْ بِی ، فَقَالَ : انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْک ہَذَا ، فَذَہَبْتُ فَغَسَلْتہ ثُمَّ جِئْت فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَرَحَّبَ بِی وَقَالَ : إنَّ الْمَلاَئِکَۃَ لاَ تَقْرَبُ جِنَازَۃَ کَافِرٍ وَلاَ جُنُبٍ وَلاَ مُتَضَمِّخٍ بِخَلُوقٍ۔ (مسندہ ۴۴۱)
(١٧٩٧٧) حضرت عمار (رض) فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر سے واپس آیا تو میری بیوی نے مجھے کوئی ایسی چیز لگادی جس میں زردی ملی ہوئی تھی۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہیں کہا۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا لیکن اس کا اثر باقی رہ گیا۔ میں آیا میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہ کہا۔ پھر فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا پھر میں آیا میں نے سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ فرشتے کافر کے جنازے، جنبی اور زرد رنگ لگانے والے مرد کے پاس نہیں جاتے۔