(۱۷۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَتِیقٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کَانَ یَسْتَاکُ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ ، وَإِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ ، وَإِذَا خَرَجَ إلَی الصُّبْحِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ : قَدْ شَقَقْتَ عَلَی نَفْسِکَ بِہَذَا السِّوَاکِ ؟ فَقَالَ : إنَّ أُسَامَۃَ أَخْبَرَنِی أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَسْتَاکُ ہَذَا السِّوَاکَ۔
(١٧٩٩) حضرت ابو عتیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ وہ سونے سے پہلے، اٹھنے کے بعد اور فجر کی نماز کے لیے جاتے وقت مسواک کیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے خود کو اتنی مشقت میں کیوں ڈال رکھا ہے ! فرمایا کہ مجھے حضرت اسامہ نے بتایا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح مسواک کیا کرتے تھے۔