(۱۸۰۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : طَلَّقْتُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا حَتَّی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، ثُمَّ إِنْ شَائَ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یُجَامِعَہَا ، وَإِنْ شَائَ أَمْسَکَہَا ، فَإِنَّہَا الْعِدَّۃُ الَّتِی قَالَ اللَّہُ۔
(مسلم ۱۰۹۴۔ مالک ۵۳)
(١٨٠٢٧) حضرت ابن عمر (رض) نے ایک مرتبہ اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ حضرت عمر (رض) نے اس بات کا تذکرہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ وہ رجوع کرلیں، پھر عورت پاک ہو، پھر اسے حیض آئے، پھر جب پاک ہوتوچا ہے تو جماع سے پہلے اسے طلاق دے دے اور چاہے تو روک لے، کیونکہ عدت وہی ہے جو اللہ نے بیان فرمائی ہے۔