(۱۸۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ فَلْیَسْتَکْ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ إذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَتَسَوَّکَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ إلَی الصَّلاَۃِ ، جَائَہُ الْمَلَکُ حَتَّی یَقُومَ خَلْفَہُ یَسْتَمِعُ الْقُرْآنَ ، فَلاَ یَزَالُ یَدْنُو مِنْہُ حَتَّی یَضَعَ فَاہُ عَلَی فِیہِ ، فَلاَ یَقْرَأُ آیَۃً إِلاَّ دَخَلَتْ جَوْفَہُ۔ (بزار ۶۰۳)
(١٨١٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے تو مسواک کرے۔ کیونکہ آدمی جب رات کو اٹھے، اور مسواک کرے پھر وضو کرے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوجائے تو ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو کر اس کا قرآن سنتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اس کے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ اپنا منہ اس کے منہ کے ساتھ لگا لیتا ہے۔ پس وہ جب بھی کوئی آیت پڑھتا ہے تو وہ آیت فرشتے کے پیٹ میں چلی جاتی ہے۔