(۱۸۱۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالَ : ہِیَ طَالِقٌ ، سُئِلَ عُمَرُ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ؟ قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا حَتَّی یُکَفِّرَ۔
(١٨١٤٢) حضرت عبید اللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم (رض) سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب وہ اس سے شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ حضرت عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی عورت کے بارے میں یہ کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں اس دن وہ میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ کفارہ دینے سے پہلے اس سے نکاح نہیں کرسکتا۔