(۱۸۶۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : إِنْ قَرَبْتُکِ فَأَنْتِ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ، فَإِنْ قَرَبَہَا فِی الأَرْبَعَۃِ الأَشْہُرِ فَہُوَ ظِہَارٌ ، وَقَدْ ثبت عَلَیْہِ ، وَإِنْ لَمْ یَقْرَبْہَا حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہُوَ إیلاَئٌ ، وَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ بِوَاحِدَۃٍ۔
(١٨٦٤٧) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے پاس آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اگر وہ چار مہینے میں اس کے پاس آیا تو وہ ظہار ہے اور اگر نہ آیا تو ایلاء ہے اور عورت ایک طلاق سے بائنہ ہوجائے گی۔