(۱۸۷۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ الرُّبَیِّعَ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا ، فَأَتَی عَمُّہَا عُثْمَانَ فَقَالَ : تَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ ؟ قَالَ : تَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَقُولُ : تَعْتَدُّ ثَلاَثَ حِیَضٍ ، حَتَّی قَالَ ہَذَا عُثْمَانُ ، فَکَانَ یُفْتِی بِہِ وَیَقُولُ : خَیْرُنَا وَأَعْلَمُنَا۔
(١٨٧٧٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع (رض) نے اپنے خاوند سے خلع لے لی، ان کے چچا حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے تو حضرت عثمان (رض) نے فرمایا کہ وہ ایک حیض عدت گزارے گی، حضرت ابن عمر (رض) اس سے پہلے خلع یافتہ کی عدت تین حیض ہونے کے قائل تھے لیکن حضرت عثمان (رض) کے اس حکم کے بعد ایک حیض کے عدت ہونے کے قائل ہوگئے اور فرمایا کرتے تھے کہ وہ ہم سے بہتر اور ہم سے زیادہ جاننے والے تھے۔