hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 18841

.

ابن أبي شيبة

18841
Ibn Abi Shaybah
(۱۸۸۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَہُ : کَیْفَ کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ ؟ فَقَالَ : إنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا فَوْقَ مَا أَعْطَاہَا ، فَقَالَ رَجَائٌ : قَالَ قَبِیصَۃُ بْنُ ذُؤَیْبٍ : اقْرَاِ الآیَۃَ الَّتِی بَعْدَہَا : {فَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا فِیمَا افْتَدَتْ بِہِ}۔
(١٨٨٤٢) حضرت رجاء بن حیوہ (رض) سے سوال کیا گیا کہ حضرت حسن (رض) خلع یافتہ کے بارے میں کیا فرمایا کرتے تھے، انھوں نے فرمایا کہ وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ مہر سے زیادہ معاوضہ خلع لے۔ حضرت رجائ (رض) نے فرمایا کہ کہ قبیصہ بن ذؤیب (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد والی آیت پڑھو جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو دونوں پر اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ عورت کچھ فدیہ دے دے۔