(۱۸۸۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ : آلَی ابْنُ أَنَسٍ مِنَ امْرَأَتِہِ ، فَلَبِثَتْ سِتَّۃَ أَشْہُرٍ ، فَبَیْنَمَا ہُوَ جَالِسٌ فِی الْمَجْلِسِ إذْ ذکر ، فَأَتَی ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ : أَعْلِمْہَا أَنَّہَا قَدْ مَلَکَتْ أَمْرَہَا ، فَأَتَاہَا فَأَخْبَرَہَا ، فَقَالَتْ : فَأَنَا أَہْلُکَ ، وَأَصْدَقَہَا رِطْلاً۔
(١٨٨٧٦) حضرت علقمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت انس (رض) کی اولاد میں ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا، وہ عورت چھ مہینے تک ٹھہری رہی، ایک مرتبہ وہ آدمی ایک مجلس میں بیٹھا تھا کہ اسے ایلاء یاد آگیا، وہ حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس عورت کو بتادو کہ وہ اپنے معاملے کی خود مالک بن گئی ہے، وہ آدمی اس کے پاس آیا اور اسے خبر دی، اس عورت نے کہا کہ میں تیری ہی بیوی ہوں اور آدمی نے اس عورت کو ایک رطل مہر دیا۔