(۱۸۹۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ہَجَرَ امْرَأَتَہُ فَمَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ قَالَ : لاَ تَحْرِمُ عَلَیْہِ إلاَّ أَنْ یَکُونَ أَقْسَمَ بِاللَّہِ لاَ یَمَسُّہَا ، وَلاَ یُصَالِحُہَا ، فَإِنْ أَقْسَمَ عَلَی ذَلِکَ وَلَمْ یُرَاجِعْ حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ ، وَہِیَ الْأَلِیَّۃُ۔
(١٨٩٥٧) حضرت جابر بن زید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو چھوڑے رکھے اور چار مہینے گذر جائیں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس پر حرام نہیں ہوگی، البتہ اگر اس نے قسم کھائی ہو کہ کہ وہ اسے چھوئے گا بھی نہیں اور اس سے صلح نہیں کرے گا، اگر اس نے اس بات پر قسم کھائی ہو اور چار مہینے تک وہ اس سے رجوع نہ کرے تو عورت بائنہ ہوجائے گی اور ایلاء یافتہ ہوجائے گی۔