(۱۸۹۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ ، أَوْ یَتَحَدَّثُونَ فِی الإِیلاَئِ : إذَا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ وَیَخْطُبُہَا فِی عِدَّتِہَا إِنْ شَائَ ، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : فَقُلْت لِمُحَمَّدٍ إنَّ عَامِرًا یَقُولُ : یَخْطُبُہَا فِی عِدَّتِہَا وَلاَ یَخْطُبُہَا غَیْرُہُ ، قَالَ : صَدَقَ عَامِرٌ۔
(١٨٩٦٧) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اسلاف ایلاء کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی اور وہ اس کی عدت میں چاہے تو اسے پیام نکاح دے سکتا ہے۔ حضرت ابن عون (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے کہا کہ حضرت عامر (رض) فرمایا کرتے تھے کہ وہ عدت میں پیام نکاح دے سکتا ہے اس کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا، انھوں نے فرمایا کہ حضرت عامر (رض) نے سچ کہا۔