(۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ الْوَاسِطِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : مَنْ قَالَ إذَا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ : سُبْحَانَک اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِکَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ ، أَسْتَغْفِرُک وَأَتُوبُ إلَیْک ، خُتِمَتْ بِخَاتَمٍ ، ثُمَّ رُفِعَتْ تَحْتَ الْعَرْشِ ، فَلَمْ تُکْسَرْ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
(نسائی ۹۹۱۰۔ طبرانی ۳۹۱)
(١٩) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ جس شخص نے وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ کہا :” اے اللہ میں تیری پاکی اور تیری تعریف بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں “ تو اس کی بات پہ مہر لگا دی جاتی ہے، پھر ان کلمات کو عرش کے نیچے محفوظ کردیا جاتا ہے اور قیامت سے پہلے اس مہر کو نہیں کھولا جائے گا۔